4 مارچ، 2016، 10:57 AM

ایران کا لبنانی فوج کو ہتھیار فراہم کرنے پر آمادگی کا اظہار

ایران کا لبنانی فوج کو ہتھیار فراہم کرنے پر آمادگی کا اظہار

لبنان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران لبنانی فوج کو ہتھیار فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔


مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سمیر مقبل نے کہا ہے کہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے ان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران لبنانی فوج کو اس کی ضرورت کا ہر قسم کا اسلحہ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
سمیر مقبل نے لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے ملاقات کے بعد کہا کہ لبنان ایران کی اس پیشکش کے بارے میں مناسب فیصلہ کرنے کے لیے کابینہ کے اجلاس میں اس کا جائزہ لے گا۔
واضح رہے کہ ایران نے لبنان کو یہ پیشکش ایک ایسے وقت میں کی ہے کہ جب سعودی عرب نے حال ہی میں لبنانی فوج کی تین ارب ڈالر کی فوجی امداد روک دی ہے اور اپنے شہریوں کو لبنان سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب لبنان میں عدم استحکام پیدا کرنے اور لبنان میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

News ID 1862278

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha